پاکستان سے بیماری کا بہانہ بن کر لندن جانے والے سابق وزیراعظم نواز شریف، اپنی بیٹی مریم نواز کے ہمراہ لندن سے یورپی ممالک کی سیر کو روانہ ہوگئے۔
جیونیوز اردو کی خبر کے مطابق اگلے دس دنوں میں نواز شریف اور ان کی فیملی پانچ یورپی ممالک کی سیر کو جائیں گے۔
خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ بریک خاندان کیلئے ضروری تھا جو اس سے پہلے پاکستان میں پی ٹی آئی حکومت کے ہوتے ہوئے ممکن نہیں تھا، اب فیملی سیر و سپاٹے کیلئے یورپ کے مختلف شہروں کا دورہ کرے گی۔
واضح رہے کہ نواز شریف 2019 میں بیماری کا بہانہ بناکر لندن فرار ہوئے تھے تاہم پاکستان آنے کے بجائے وہ لندن میں ہی اپنا وقت گزار رہے ہیں۔
