قطر میں فٹبال ورلڈکپ 2022 کے دوران اسٹیڈیمز کے اندر الکحل سے بنے مشروبات (بیئر اور شراب) کی فروخت پر پابندی عائد ہوگی۔
Statement on beer sales at #WorldCup stadiums 🏟️ on behalf of FIFA and Host Country 🇶🇦: pic.twitter.com/o4IEhboXks
— FIFA Media (@fifamedia) November 18, 2022
اس بات کی تصدیق فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے ورلڈکپ کے آغاز سے 2 دن پہلے کی ہے
فیفا نے بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ میزبان ملک کے حکام اور فیفا کے درمیان ہونے والی مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ الکحل پر مبنی مشروبات کی اسٹیڈیمز کے اندر مخصوص حصوں میں فروخت پر پابندی ہوگی۔
تاہم اسٹیڈیمز کے کارپوریٹ حصوں میں الکحل کو خریدنا ممکن ہوگا۔
اسی طرح فیفا فین فیسٹیول میں بھی الکحل کو خریدنا ممکن ہوگا۔
یہ اعلان اس وقت کیا گیا جب فٹبال ورلڈکپ میں الکحل کی فروخت کے حوالے سے قطر اور فیفا کے درمیان کئی ماہ سے کشیدگی موجود تھی۔
یہ پہلی بار ہے جب مشرق وسطیٰ کے کسی ملک میں فٹبال ورلڈ کپ کا انعقاد ہورہا ہے۔
فٹبال ورلڈکپ کا آغاز 20 نومبر کو میزبان ملک قطراور ایکواڈور کے درمیان میچ سے ہوگا۔
