Post Top Ad




جنوری 06, 2023

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ بھی ڈرا ہوگیا

 


پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ بھی بے نتیجہ ہی ختم ہوگیا۔

ٹیسٹ کے آخری دن 319 رنز کے تعاقب میں پاکستان نے دوسری اننگز میں 9 وکٹ پر 304 رنزبنائے، پاکستان کو جیت کیلئے 15 رنز اور نیوزی لینڈ کو ایک وکٹ درکار تھی تاہم  3 اوورز قبل ہی امپائرز  نے کم روشنی ہونے کے باعث میچ ختم کردیا، یوں دوسرا ٹیسٹ میچ بھی ڈرا ہوگیا۔

پاکستان کو جیت کیلئے 15 رنز اور نیوزی لینڈ کو ایک وکٹ درکار تھی، آج کی اننگز کے 3 اوورز قبل ہی امپائر نے کم روشنی کے باعث میچ ختم کردیا اور یوں دوسرا ٹیسٹ بھی ڈرا ہوگیا اور 2 میچز کی سیریز بھی نے نتیجہ ختم ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ بغیر نتیجہ ہی ختم ہوگیا

کیویز کی جانب سے براس ویل نے 4، سودھی اور ساؤتھی نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

شاندار بیٹنگ پر سرفراز احمد کو پلیئر آف دی میچ اور پلیئر آف دی سیریز بھی قرار دیا گیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز نیوزی لینڈ نے اپنی دوسری اننگز 277 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر کے پاکستان کو جیت کے لیے 319 رنز کا ہدف دیا تھا۔

Post Bottom Ad