رواں سال سے حاجیوں کو آب زم زم مفت فراہم نہیں کیا جائے گا بلکہ خود پیسوں سے خریدنا پڑے گا۔
ذرائع کے مطابق ہر حاجی کو پاکستان واپس پہنچنے پرصرف 5 لیٹر آب زم زم ملے گا اور آب زم زم کیلئے فی کس 1114 روپے ادا کرنے ہوں گے جو 15 سعودی ریال بنتےہیں۔
ذرائع وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ پاکستانی حاجیوں کو 8 لاکھ 96 ہزار لیٹر آب زم زم فراہم کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق ایک لاکھ 79ہزار 210 عازمین سے آب زم زم کی قیمت پیشگی لی جارہی ہے۔