کراچی: ڈیفنس ویو میں اقراء یونیورسٹی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل جاں بحق ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق فائرنگ بلوچ کالونی پولیس اسٹیشن کی حدود میں ہوئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ قیوم آباد سے بلوچ کالونی کی طرف جاتے ہوئے اقراء یونیورسٹی کے قریب پولیس اہلکار کو موٹر سائیکل سوار ملزمان نے نشانہ بنایا، ملزمان کی فائرنگ سے 27 سالہ وارث خان جاں بحق ہو گیا جس کی لاش جناح اسپتال پہنچائی گئی۔