Post Top Ad




جون 11, 2023

طوفان بائپر جوائے میں مزید شدت آگئی، کراچی کے ساحل پر دفعہ 144 نافذ

 


بحیرہ عرب میں موجود  طوفان بائپر جوائے کے  پیشِ نظر کراچی پورٹ پر الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

کراچی کے ساحل پر دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کے باعث لہریں 8 سے 10 فٹ بلند ہوسکتی ہیں، ماہی گیر آج سے کھلے سمندر میں نہ جائیں۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق طوفان بائپر جوائے کراچی کے جنوب سے 770 کلومیٹر دور ہے، جب کہ ٹھٹہ کے جنوب سے 750 کلومیٹر دورہے، طوفان اورماڑہ کے جنوب مشرق سے 860 کلومیٹرکےفاصلے پرہے۔

سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ بائپر جوائے ایکسٹریملی سیویر سائیکلونک اسٹارم بن چکا ہے، اس میں مزید شدت آگئی ہے،طوفان کا یہ سسٹم شمال کی جانب بڑھتا رہے گا، سسٹم کے مرکز میں ہواؤں کی رفتار 140 سے 160 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے، سسٹم کے مرکز اور اطراف میں لہریں 30 سے40 فٹ بلندہورہی ہیں۔

دوسری جانب پابندی کے باوجود لوگ ساحلِ سمندر پر موجود ہیں اورمچھلی کا شکار کررہے ہیں، پابندی کے باوجود ماہی گیر بھی سمندر میں کشتیوں کے ساتھ موجود ہیں۔

Post Bottom Ad