لاہور میں پولیس نے قبروں سے بچوں کی لاشیں نکالنے والےشخص کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم مانی اب تک 5 بچوں کی لاشیں قبروں سے نکال چکا ہے، ملزم ذہنی مریض معلوم ہوتا ہے اور بچوں کی قبروں پر مٹی ڈالنے کے خلاف ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم بچوں کی تدفین کے چند گھنٹے بعد قبر سے لاش نکال لیتا تھا اور ورثا کو لاش نکالنےکی اطلاع بھی خود دیتا تھا۔
