Post Top Ad




اکتوبر 13, 2023

مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر اور اہلیہ عائشہ کے درمیان طلاق ہوگئی

 

فوٹو: فائل

سابق مفرور وزیراعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز اور ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کے بیٹے جنید صفدر کی اہلیہ عائشہ کے درمیان طلاق ہوگئی۔

جنید صفدر اور عائشہ سیف کی  دسمبر 2021 میں شادی ہوئی تھی تاہم اب دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی ہے۔

اس خبر کی تصدیق جنید صفدر نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری میں کی ہے۔

فوٹو: جنید صفدر/انسٹاگرام

جنید صفدر نے لکھا کہ ' میری طلاق کے حوالے سے چلنے والی خبریں سچ ہیں، یہ انتہائی نجی معاملہ ہے اس لیے میری میڈیا سے درخواست ہے کہ ہماری پرائیویسی کا احترام کرے'۔

نید صفدر نے مزید لکھا کہ مجھے امید ہے اس فیصلے سے ہم دونوں کو سکون ملے گا انشاءاللہ، اس بارے میں مزید کچھ نہں بولوں گا۔

اس کے علاوہ انہوں نے اپنی سابقہ اہلیہ عائشہ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ جنید صفدر کے نکاح کی  تقریب اگست 2021 میں لندن کے لینزبرا ہوٹل میں ہوئی  تھی جبکہ شادی کی تقریبات دسمبر میں پاکستان میں ہوئی تھیں۔

Post Bottom Ad