ملک میں عام انتخابات میں پولنگ کے بعد نتائج انتہائی سست روی کا شکار ہیں، غیر سرکاری غیر حتمی نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔
عام انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہا اور کروڑوں افراد نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔
ملک میں پورا دن موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز بند رہیں جس کے باعث امیدواروں اور ووٹرز کو مشکلات کا سامنا رہا۔ جو اس وقت کئی شہروں میں بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔
قومی اسمبلی پارٹی پوزیشن (غیر حتمی)
این اے 248 کے 361 پولنگ اسٹیشنز میں سے 3 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول 859 ووٹ لے کر پہلےنمبرپر ہیں جب کہ آزاد امیدوار ارسلان خالد 569 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 246 کراچی ویسٹ 3 کے 291 پولنگ اسٹیشنز میں سے 1 کا نتیجہ آیا ہے جس کے مطابق آزاد امیدوار ملک محمد عارف اعوان 376 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جب کہ جماعت اسلامی کےحافظ نعیم الرحمان 172 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 245 کراچی کے 256 پولنگ اسٹیشنز میں سے 1 کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ آیا ہے جس کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سید حفیظ الدین 170 ووٹ لےکر پہلے نمبر پر ہیں اور آزاد امیدوار عطا اللہ 119 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 232 کراچی کورنگی کے 270 پولنگ اسٹیشنز میں سے 1 کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ آیا ہے جس کے مطابق آزاد امیدوار عدیل احمد 437 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جب کہ جماعت اسلامی کے توفیق الدین صدیقی 215 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 244 کراچی ویسٹ 1 کے 129 پولنگ اسٹیشنز میں سے 1 کاغیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ آیا ہے جس کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے ڈاکٹر محمد فاروق ستار 151 ووٹ لے کرپہلے نمبرپر ہیں جب کہ تحریک لبیک پاکستان کے ضمیر حسین 31 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 241 کراچی جنوبی 3 میں سے 234 پولنگ اسٹیشنز میں سے 1 کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ آیا ہے جس کے مطابق آزاد امیدوار خرم شیر زمان 375 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جب کہ جماعت اسلامی کے نوید علی بیگ 34 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 239 کراچی جنوبی 1 کے 181 پولنگ اسٹیشنز میں سے 1 کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ سامنے آیا ہے جس کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کےنبیل احمد گبول 508 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جب کہ آزاد امیدوار محمد یاسر 337 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 231 ملیر 3کے 215 پولنگ اسٹیشنز میں سے 1 کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ سامنے آیا ہے جس کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے عبدالحکیم بلوچ 422 ووٹ لےکر پہلے نمبر پر ہیں جب کہ جماعت اسلامی پاکستان کے عمر فاروق 153 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 249 کراچی سینٹرل 3 کے 320 پولنگ اسٹیشنز میں سے 1 کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ آیا ہے جس کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے احمد سلیم صدیقی 370 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جب کہ جماعت اسلامی پاکستان کے مسلم پرویز 70 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 238 کراچی ایسٹ 4 کے 292 پولنگ اسٹیشنز میں سے 1 کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ آیا ہے جس کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے صادق افتخار 435 ووٹ لے کر پہلے نمبر پرہیں جب کہ جماعت اسلامی پاکستان کے سیف الدین 234 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 247 کراچی سینٹرل 1 کے 267 پولنگ اسٹیشنز میں سے 4 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے خواجہ اظہارالحسن 1204 ووٹ لےکر پہلے نمبر پر ہیں جب کہ جماعت اسلامی پاکستان کے منعم ظفر خان 590 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 236 کراچی ایسٹ 2 کے 294 پولنگ اسٹیشنز میں سے 1 کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ آیا ہے جس کے مطابق آزاد امیدوار محمد عالمگیر خان 215 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جب کہ جماعت اسلامی کے محمد اسامہ رضی خان 83 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 230 ملیر 2 کے 163 پولنگ اسٹیشنز میں سے 5 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رفیع اللہ 2804 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جب کہ پاکستان مسلم ليگ ن کےحاجی مظفرعلی شجرہ 669 ووٹ لےکر دوسرے نمبرپر ہیں۔
این اے 242 کراچی کیماڑی 1 کے 286 پولنگ اسٹیشنز میں سے 7 کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ آیا ہے جس کے مطابق آزاد امیدوار دوا خان صابر 860 ووٹ لےکر پہلے نمبر پر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے قادر خان مندوخیل 483 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
خیبر پختونخوا اسمبلی کے 2 حلقوں کا مکمل غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا۔
حلقہ پی کے 76 پشاور 5 کے تمام 87 پولنگ اسٹیشنز کا مکمل غیرسرکاری نتیجہ موصول ہوگیا ہے۔
غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امید وار سمیع اللہ خان 18 ہزار 888 ووٹ لےکرکامیاب ہوئے ہیں۔
عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے خوشدل خان 12 ہزار 986 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی کے 11 اپر دیر 1 کے تمام 129 پولنگ اسٹیشنز کا مکمل غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا ہے جس کے مطابق پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار گل ابراہیم خان 9 ہزار 327 ووٹ لےکر کامیاب ہوگئے جب کہ جماعت اسلامی کے محمد علی 8 ہزار139 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔
سندھ اسمبلی کے حلقوں کے غیر حتمی غیرسرکاری نتائج
پی ایس 105 کراچی ایسٹ 9 کے 85 پولنگ اسٹیشنز میں سے 1 کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ آیا ہے جس کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سعید غنی 520 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جب کہ جی ڈی اےکے عرفان اللہ خان مروت 368 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر ہیں۔
پی ایس 85 ملیر 2 کے 108 پولنگ اسٹیشنز میں سے 3 کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ سامنے آیا ہے جس کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے محمد ساجد 693 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جب کہ پاکستان مسلم ليگ ن کےپیرحفیظ اللہ447 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
پی ایس 128 کراچی سینٹرل 7 کے 136 پولنگ اسٹیشنز میں سے 1 کا نتیجہ آیا ہے جس کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کےطٰہ احمد خان 254 ووٹ لےکرپہلےنمبرپر ہیں جب کہ جماعت اسلامی پاکستان کےسید وجیہ حسن 109 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر ہیں۔