Post Top Ad




مئی 21, 2024

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کئی ماہ جیل کاٹنے کے بعد رہا ہوگئے



لاہور: سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف  کے صدر چوہدری پرویز  الہٰی کئی ماہ جیل کاٹنے کے بعد رہا ہوگئے۔

خیال رہے کہ آج لاہور ہائی کورٹ نے چوہدری پرویز الہٰی کی  رہائی کا حکم دیا تھا۔  ہائی کورٹ نے پنجاب اسمبلی بھرتی کیس میں پرویزالہیٰ کی درخواست ضمانت منظورکی تھی۔

چوہدری پرویز الہٰی کوٹ لکھپت جیل سے ظہور الہٰی پیلس پہنچ گئے ہیں۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس سلطان تنویر نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے درخواست ضمانت منظور کی تھی۔

پرویز الہٰی کے وکیل کا مؤقف تھاکہ پرویز الہٰی کا اِن بھرتیوں سے کوئی تعلق نہیں، اینٹی کرپشن نے مقدمہ 2سال کی تاخیر  سے درج کیا تھا۔

دوسری جانب آئی جی پنجاب نے جسٹس امجد رفیق کی عدالت میں پرویز الہٰی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات جمع کرا دیں، عدالت نے یہ تفصیلات طلب کر رکھی تھیں۔

 رپورٹ کے مطابق پنجاب پولیس نے 9 مئی کے 20 مقدمات میں پرویز الہٰی کو نامزد کیا، انہیں لاہور میں 3 ،فیصل آباد میں 4 اور  راولپنڈی میں11مقدمات میں نامزد کیا گیا، پرویز الہٰی کو ضلع اٹک اور ضلع گوجرانوالا کے ایک ایک کیس میں بھی نامزد کیا گیا۔

Post Bottom Ad