Post Top Ad




مئی 03, 2024

سینیئر صحافی حامد میر کو آزادی صحافت کیلئے آواز اٹھانے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنے لگیں


جیو نیوز کے سینیئر صحافی حامد میر کو آزادی صحافت کے لیے آواز اٹھانے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں ملی ہیں۔


جیو نیوز اردو کی خبر  کے مطابق پروگرام 'کیپٹل ٹاک' کے میزبان حامد میر نے  کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس (سی پی جے) کو بتایا کہ انہیں سوشل میڈیا پر قتل کی متعدد دھمکیاں ملی ہیں اور ان کی زندگی کو خطرہ ہے۔

کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس کی جانب سے حامد میر کی حفاظت یقینی بنانے اور آن لائن ہراساں کیے جانے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ 

حامد میر نے گزشتہ ہفتے اسلام آباد میں پولیس کو ان دھمکیوں کی اطلاع بھی دی تاہم پولیس نے نہ ایف آئی آر درج کی اور نہ ہی تحقیقات شروع کی جاسکیں۔


حامد میر کا شمار ان صحافیوں میں ہوتا ہے جو مختلف مواقع پر آزادی صحافت کے لیے آواز بلند کرتے رہتے ہیں۔

Post Bottom Ad