Post Top Ad




اگست 05, 2024

ملک میں عبوری حکومت بنائی جائے گی، بنگلا دیشی آرمی چیف



بنگلا دیش کے آرمی چیف جنرل وقار الزماں نے کہا ہے کہ شیخ حسینہ واجد مستعفیٰ ہوچکی جس کے بعد اب ملک میں عبوری حکومت بنائی جائے گی۔

آرمی چیف نے قوم سے اپنے خطاب میں کہا کہ ملک میں امن واپس لائیں گے، شیخ حسینہ واجد نے استعفیٰ دے دیا ہے اور اب عبوری حکومت کےقیام کےلیے بات چیت جاری ہے  اور  اس حوالے سے عوامی لیگ کے سوا تمام سیاسی جماعتوں سے بات چیت ہوئی ہے۔ 


یہ بھی پڑھیں: بنگلادیش میں پرتشدد مظاہرے: وزیراعظم حسینہ واجد استعفیٰ دے کر بھارت فرار


انہوں نے کہا کہ ملک میں کرفیو یا ایمرجنسی کی کوئی ضرورت نہیں، صدر سے جلد ملاقات کرکے عبوری حکومت کے قیام پر بات کرونگا اور  امید ہے آج رات تک مسائل کا حل تلاش کرلیں گے۔


جنرل وقار الزماں نے  عوام سے پرامن رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پرتشدد مظاہروں سے دور رہیں طلبہ پرامن رہیں اور اپنے گھروں کو واپس جائیں، یقین دلاتا ہوں مظاہروں کے دوران ہوئی ہلاکتوں کی تحقیقات کریں گے۔ 

Post Bottom Ad