Post Top Ad




اگست 14, 2018

71 واں یوم آزادی قومی و ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے

71 واں یوم آزادی قومی و ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے

آج 14 اگست 2018 ہے، پاکستان کو وجود میں آئے ہوئے آج 71 سال ہوچکے ہیں۔ ملک میں ہر کوئی انتہائی جوش و جذبے کے ساتھ جشنِ آزادی منارہا ہے۔ اس موقع پر ملک میں تمام سرکاری عمارتوں کو قومی پرچموں اور سبز لائٹوں کے ساتھ سجایا گیا ہے۔
ملک میں دن کا آغاز صبح نمازِ فجر سے ہوگا جہاں ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے دعائیں مانگی جائیں گی۔ اور مختلف جگہوں پر 14 اگست کی مناسبت سے تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔
راولپنڈی میں ایک عمارت کو برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے۔

اس موقع پر پاکستان کے مختلف ٹی وی چینلز اور اخبارات پر خصوصی پروگرامز اور مضامین چھاپے جائیں گے۔ کھانے، پینے، کپڑوں، اور مختلف جگہوں پر خصوصی ڈسکاؤنٹ مہیںا کئے گئے ہیں۔ آج پورے ملک میں عام تعطیل ہوگی۔ اسکولوں میں 14 اگست کے فنکشن منعقد کیے جائیں گے۔



Post Bottom Ad