Post Top Ad




اگست 18, 2018

عمران خان پاکستان کے 22 ویں وزیراعظم منتخب

عمران خان، وزیراعظم پاکستان

پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان اپنی 22 سال کی جدو جہد کے بعد پاکستان کے نئے وزیراعظم منتخب ہوگئے ہیں۔ عمران خان کو وزیراعظم بننے کے لئے 172 ووٹ درکار تھے۔

گنتی کے بعد عمران خان کو 176 ووٹ ملے، جس سے عمران خان پاکستان کے 22 ویں وزیراعظم منتخب ہوگئے۔  جبکہ مسلم لیگ ن کے وزیراعظم کیے  امیدوار شہباز شریف کو صرف 96 ووٹ ملے۔ پیپلز پارٹی کے کسی  بھی رکن نے وزیراعظم کے انتخاب میں حصہ نہیں لیا۔ جبکہ اسپیکر قومی اسمبلی، اسد قیصر نے بھی ووٹ نہیں ڈالا۔

عمران خان کے وزیراعظم بننے کے اعلان کے بعد اپوزیشن نے ایوان میں شور شرابا شروع کردیا جس سے ایوان کی کاروائی کافی دیر تک متاثر ہوتی رہی بعد ازاں عمران خان نے بحیثیت وزیراعظم پاکستان تقریر کی۔

عمران خان کی تقریر:
عمران خان نے اپنی تقریر میں کہا کہ وہ کسی بھی ڈاکو کے ساتھ کوئی این آر او نہیں کریں گے، اور ملک کو لوٹنے والوں کا کڑا احتساب کریں گے۔ انہوں نے ن لیگ پر بھی تنقید کی اور کہا کہ جب 2013 کے الیکشن میں انہوں نے کہا تھا کہ 3 حلقے کھلوادیں تو کسی نے ان کی بات نہیں مانی تھی اور انہوں نے اس کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کے وہ قوم کا لوٹا ہوا پیسہ ملک میں واپس لائیں گے اور قوم کا پیسہ قوم پرخرچ کریں گے اور ادارے مضبوط کریں گے۔

عمران خان کل ہفتہ کو ایوانِ صدر میں وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ صدر مملکت ممنون حسین ان سے عہدے کا حلف لیں گے۔

Post Bottom Ad