Post Top Ad




ستمبر 12, 2020

مون سون ہوائیں مشرقی سندھ پہنچ گئیں، کراچی میں بارش کا امکان

 


ہوا کے کم دباؤ کے باعث مون سون ہوائیں مشرقی سندھ پہنچ گئی ہیں جس کے باعث کراچی میں بارش کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کا کم دباؤ بھارتی گجرات اور ممبئی کے جانب موجود ہے۔

حکام محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا کے کم دباؤ کے باعث مون سون ہوائیں مشرقی سندھ پہنچ گئی ہیں، جس کے باعث کراچی میں کل شام یا رات ہلکی بارش اور بوندا باندی ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ایک اور ہوا کا کم دباؤ خلیج بنگال میں 19 سے 20 ستمبر کے قریب بن رہا ہے۔


Post Bottom Ad