![]() |
ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنائ
آیت اللہ خامنائی کا فتویٰ: حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا اور صحابہ اکرام کی شان میں گستاخی ممنوع قرار۔
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنائی نے ایک فتویٰ دیا ہے جس میں انہوں نے ام المومنین حضرت ِ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سمیت دیگر صحابہ اکرام کی شان میں گستاخی کو ممنوع اور گناہ قرار دیا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ وہ ہستیاں جو ہمارے اہلِ سنت برادران کے نزدیک محترم اور مقدم ہیں، ان کا احترام سب پر فرض ہے، اور ان پر لعنت کرنا سخت حرام ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پیغمبرِ اسلام کی تمام ازواجِ متہرات ہماری مائیں ہیں اور ان کا احترام ہم پر لازم ہے۔