
حکومت سندھ نے 2 اکتوبر کو صوبے میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔
حکومت سندھ کی جانب سے صوفی شاعر شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عرس پر چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 2 اکتوبر بروز جمعے کو صوبے میں عام تعطیل ہوگی۔
خیال ر ہے کہ سندھ کے عظیم صوفی شاعر کا عرس 14 صفر سے 16صفر تک بھٹ شاہ میں ہوتا ہے۔