Post Top Ad




اکتوبر 20, 2020

کراچی واقعہ، آرمی چیف کا بلاول بھٹو سے ٹیلی فونک رابطہ

 


راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین کو فون کیا اور کراچی کی صورت حال پر تبادلۂ خیال کیا۔

رپورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوکو فون کیا اور کراچی واقعے سے متعلق تفصیلی گفتگو کی۔

بلاول بھٹو زرداری نے واقعے کا فوری نوٹس لینے پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا اور شفاف تحقیقات کی ہدایت کو خوش آئند قرار دیا۔

پاکستان پیپلزپارٹی کی سینیٹر  شیری رحمان نے آرمی چیف کے نوٹس کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ایک واقعے کی وجہ سے پولیس کا مورال کم ہوا، آئی جی سے من  پسند آرڈر پر دستخط کروان اناقابل برداشت ہے،آرمی چیف کےانکوائری کےاحکامات قابل تعریف ہیں، پیپلزپارٹی کو امید ہے احکامات کےٹھوس نتائج برآمدہوں گے۔

Post Bottom Ad