Post Top Ad




اکتوبر 20, 2020

پب جی کھلینے سے منع کرنے پر بیٹے نے باپ پر چاقو سے حملہ کردیا

 


آن لائن گیمز کی لت بچوں اور نوجوان نسل کو بے راہ روی کا شکار کررہی ہے جس سے گیمز کے شوقین بچوں اور نوجوانوں کے رویے میں اشتعال انگیزی بڑھ رہی ہے۔

حال ہی میں بھارت سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان نے پب جی گیم کھیلنے سے منع کرنے پر اپنے باپ پر چاقو سے حملہ کر دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر نامی نوجوان نے اپنے باپ کو چاقو سے زخمی کرنے کے بعد خود کی گردن پر بھی چاقو مار لیا جس کے بعد ان دونوں کو میرَٹھ میڈیکل اسپتال منتقل کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر کے والد عرفان نے اسے گھنٹوں گیم کھیلنے سے منع کیا تھا جس کے بعد اس نے اپنے والد پر حملہ کرنے کے ساتھ اپنی گردن پر بھی چاقو مارا اور اب عامر کی حالت تشویش ناک ہے۔

پولیس کے مطابق نوجوان کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ وہ منشیات کی لت میں بھی مبتلا ہے اور وہ اس لت کو ختم کرنے کے لیے علاج بھی کروا رہا ہے۔

Post Bottom Ad