Post Top Ad




اکتوبر 28, 2020

دعوتِ اسلامی کے امیر مولانا الیاس قادری کی فرانس میں گستاخانہ خاکے بنانے والوں کے لیے بددعا اور مذمت

 

دعوتِ اسلامی کے امیر مولانا الیاس قادری نے گزشتہ شب ہونے والےمدنی چینل کے پروگرام مدنی مزاکرے میں فرانس میں شائع ہونے والے گستاخانہ خاکوں کی مذمت فرمائی، اور خاکے بنانے والوں کے لیے بددعا بھی فرمائی۔

امیرِ اہلسنت مولانا الیاس قادری نے کہا کے انشاءاللہ خاکے بنانے والے خود بھی خاک میں مل جائیں گے اور نیست و نابود ہونگے۔ انھوں نے یہ بھی کہنا تھا کہ انھوں نے یہ خاکے ابھی تک نہیں دیکھے اور نا وہ یہ گستاخانہ خاکے دیکھیں گے.
ان کا مزید کہنا تھا کہ

 اگر میرے باپ کے کوئی کارٹون یا خاکے بنائے تو میں نہ دیکھوں اور یہ تو میرے پیارے نبی ﷺ کی خاکے بنارہے ہیں جن پر ہماری تمام نسلیں اور ماں باپ قربان

 

 یہ بھی پڑھیں: فرانسیسی اشیاء کے بائیکاٹ کی حمایت پر یورپی یونین کی ترکی کو دھمکیاں

یاد رہے کہ کچھ روز پہلے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کا ایک بیان سامنے آیا تھا جس میں انھوں نے پیغمبرِ اسلام حضرت محمد ﷺ کے گستاخانہ خاکہ بنانے کی حمایت کی تھی اور اسے آزادئ اظہار کا نام دیا تھا۔

Post Bottom Ad