کراچی : اداکارہ وینا ملک کے سابق شوہر نے وینا پر اپنے ہی بچے اغوا کرنے کا الزام عائد کردیا،وینا ملک کا کہنا ہے کہ شریعت اور قانون کے مطابق بچوں کی سرپرستی میرے پاس ہے ۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ وینا ملک کے شوہر اسد خٹک نے الزام عائد کیا ہے کہ وینا نے ان کے بچوں کو غیرقانونی طور پر پاکستان اسمگل کیا ہے، غیر قانونی طور پر بچے دبئی سے پاکستان لے گئی۔
انہوں نے کہا کہ وینا نے ڈیڑھ سال سے مجھے بچوں سے ملنے دیا نہ بات کرنے دی، بہت صبر کیا مگر اب پیمانہ لبریز ہوچکا، آخر کار تنگ آکر قانونی راستہ اپنایا، دبئی کورٹ نے بھی میرے حق میں فیصلہ دیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ بہت سوچا لیکن اب صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا، میری خاموشی کو بزدلی سمجھا گیا۔
My Official Statement 2/3#JusticeforAsadKhattak#VeenaMalikServed500M pic.twitter.com/AZW2MMuAdL
— Asad Khattak (@asadbashirr) November 12, 2020
نہوں نے کہا کہ وینا ملک نے نہ صرف مجھے دھوکا دیا بلکہ دبئی حکومت کو بھی چکمہ دے کر بچوں کو پاکستان لے گئی، اب ان سب باتوں کا جواب کورٹ میں دینا ہوگا۔ میرے دونوں بچے امریکی شہری ہیں،دو امریکی شہری کس طرح دبئی سے پاکستان کیسے اسمگل ہو گئے۔
اسد خٹک نے ڈیڑھ سال تک خاموش رہنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ کچھ قابل احترام لوگوں کے کہنے پر اپنی زبان بند رکھی، بچوں کی خاطر ہر چیز برداشت کی، لیکن وقت آ گیا ہے کہ اس شرمناک عورت کی اصلیت سب کے سامنے رکھی جائے۔
میں آج سوشل میڈیا کے توسط سے ہر اتھارٹی سے درخواست کرتا ہوں کہ مجھے انصاف دلوائیں تاکہ مجھے میرے بچے لوٹا دیے جائیں۔
دبئی میں بھی قانون اور شریعت کی رو سے سرپرستی میرے پاس ھے۔۔۔!!! pic.twitter.com/rhmvsELcsa
— VEENA MALIK (@iVeenaKhan) November 12, 2020
![]() |
دوسری جانب وینا ملک نے بھی الزام کا جواب دیتے ہوئے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ قانون اور شریعت کی رو سے 25.09.2019 سے بچوں کی سر پرستی میرے پاس ہے، ساتھ ہی انہوں نے اپنے طلاق نامے کی کاپی بھی شیئر کی ہے۔


