Post Top Ad




دسمبر 25, 2020

ویٹی کن میں کرسمس کی تقریب کا ورچوئل انعقاد

 


ویٹی کن سٹی میں کرسمس کی ورچوئل تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

ورچوئل تقریب میں کورونا کی وجہ سے شرکاء نے انتہائی محدود تعداد میں شرکت کی، عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے دعا کروائی۔


حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی جائے پیدائش بیت الحم میں بھی روایتی تقریبات ہوئیں، بیت الحم کا پر ہجوم رہنے والا Manger Squareکورونا وبا کی وجہ سے تقریبا خالی نظر آ رہا ہے۔

مقبوضہ بیت المقدس میں بھی کرسمس کے موقع پر روایتی تقاریب کا اہتمام کیا گیا لیکن وبا کے باعث شرکا کی تعداد نہ ہونے کے برابر رہی۔

کرسمس کے موقع پر صدر ٹرمپ اور ان کی اہلیہ نے دنیا بھر کی مسیحی برادری کو مبارکباد پیش کی اور کورونا وبا سے بچاؤ کی ویکسین کو کرسمس کا تحفہ قرار دیا۔

اٹلی میں مشہور سیاحتی مقامات روشنیوں میں ڈوب گئے، برف کے گالوں اور ستاروں کا عکس پیش کرتی رنگے برنگے برقی قمقموں نے ماحول کو یاد گار بنا دیا۔

تھائی لینڈ میں ایکیوریم میں موجود سانتا کلاز نے بچوں کو سرپرائز دیا، مچھلیوں کے درمیان سرخ لباس پہنے سانتا کو سب نے پسند کیا۔

Post Bottom Ad