Post Top Ad




دسمبر 23, 2020

پالتو بلی اپنے مالک کی ڈگری ہی چبا گئی

 


بہت سے لوگوں کو جانوروں سے بے حد محبت ہوتی ہے اور وہ ہر وقت انہیں اپنے ساتھ ہی رکھتے ہیں، اکثر یہ پالتو جانور مالک کی پریشانی کا بھی باعث بن جاتے ہیں۔

حال ہی میں ٹوئٹر پر ایک پوسٹ خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں مالک نے بتایا کہ ان کی پالتو بلی ان کی گریجویشن کی ڈگری ہی چبا گئی۔

ملائیشیا کے شہری افیف بن محمد حنیفیہ نے جولائی میں یونیورسٹی آف نوٹنگھم سے فائنانس، اکاؤنٹنگ اور مینجمنٹ میں گریجویشن کی تعلیم حاصل کی تھی۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی اور بتایا کہ میری پالتو بلی نے میری ڈگری ہی چبا ڈالی۔

ٹوئٹر پر ملائیشیا کے شہری کی یہ پوسٹ خوب وائرل ہوئی اور دیگر صارفین کا بھی کہنا تھا کہ ہمارے ساتھ بھی ایسا ہوا ہے اور ہماری بلی کام کی دستاویزات کھا چکی ہے۔ 

Post Bottom Ad