Post Top Ad




جنوری 03, 2021

جراسک ورلڈ فلم کی اداکارہ کا ساتھی اداکار عرفان خان کو خراج تحسین

 


ہالی وڈ کی مشہور فلم 'جراسک ورلڈ' کی اداکارہ برائس ڈلاس ہوورڈ نے مرحوم بھارتی اداکار عرفان خان کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

2015 میں جاری ہونے والی ہالی وڈ فلم جراسک ورلڈ کی ہیروئین  برائس دلاس ہاورڈ نے 2020 کی یادگار تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں جن میں بالی وڈ اداکار عرفان خان کے ساتھ ان کی تصویر بھی شامل ہے۔

عرفان خان کی ساتھی اداکارہ نے انسٹا گرام پوسٹ میں لکھا ہےکہ 2020 کا سبق یہ سبق ہے کہ اچھی زندگی گزارنے کا اصول ہے کہ جو چیز آپ کے بس میں نہیں، اسے تسلیم کر لیں، عرفان خان آپ بہت یاد آتے ہیں۔

خیال رہےکہ 29 اپریل کو بھارتی اداکار عرفان خان آنت کے انفیکشن کے باعث ممبئی میں انتقال کرگئے تھے۔

عرفان خان نے متعدد بالی وڈ فلموں میں ادکاری کے ساتھ ہالی وڈ میں بھی اپنے فن کے جوہر دکھائے تھے اور جراسک ورلڈ فلم میں انہوں نے  سائمن مسرانی کا کردار ادا کیا تھا جو کہ فلم میں جراسک ورلڈ کا مالک تھا۔

Post Bottom Ad