حریم شاہ نے مفتی عبدالقوی کی لڑکی کے ساتھ ڈانس کی ویڈیو لیک کردی۔
گزشتہ دنوں بھی مفتی قوی کو تھپڑ مارنے اور دیگر انکشافات سے بھرپور متنازع ویڈیوز سامنے آئیں تھیں لیکن اب ایک بار پھر حریم شاہ نے مفتی قوی کی ویڈیو لیک کردی ہے۔
حریم شاہ کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں مفتی قوی لڑکی کو گلے لگائے ڈانس کررہے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پارٹی لائٹس اور بیک گراؤنڈ پر لگی موسیقی کی دھن پر مفتی قوی لڑکی کوباہوں میں لیے ڈانس کررہے ہیں۔