Post Top Ad




جنوری 29, 2021

بختاور بھٹو زرداری کے نکاح اور رخصتی کی تصاویر سامنے آگئیں

 


چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنی بہن بختاور کے نکاح کی تصاویر جاری کردیں۔

اپنے بیان میں بلاول نے کہا کہ میری بہن بختاور کی شادی طویل عرصے بعد آنے والی خوشیوں کا لمحہ ہے، مجھے ایسا لگا کہ خوشیوں کے اس لمحے میں میری والدہ ہمیں دیکھ رہی ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ میری جانب سےدونوں کو ایک ساتھ نئی زندگی کی شروعات کی مبارک باد۔

خیال رہے کہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی بڑی بیٹی بختاور بھٹو زرداری  آج محمود چوہدری کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں۔

بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹو زرداری نے مہمانوں کا استقبال کیا، تقریبِ نکاح میں دونوں خاندانوں کےقریبی افراد شریک ہوئے۔ 

بختاور بھٹو زرداری اور محمود چوہدری نےاہل خانہ کے ساتھ تصاویربنوائی۔

سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کا ولیمہ 30 جنوری کو ہوگا۔





Post Bottom Ad