Post Top Ad




مارچ 16, 2021

دُلہن نے حق مہر میں شوہر سے ایک لاکھ کی کتابیں مانگ لیں

 


عام طور پر دُلہنیں حق مہر میں زیورات یا دیگر قیمتی تحائف کا تقاضہ کرتی ہیں لیکن ایک دُلہن نے حق مہر میں اپنے شوہر سے ایک لاکھ روپے کی کتابیں مانگ کو سب کو حیران کردیا۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر خیبر پختونخوا کے شہر مردان کی نائلہ شمال نامی دُلہن کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ بتا رہی ہیں کہ انہوں نے حق مہر میں ایک لاکھ کی کتابیں مانگی ہیں۔

ویڈیو میں نائلہ شمال نے کہا کہ’حق مہر میں ایک لاکھ کی کتابیں مانگنے کی وجہ یہ ہے کہ ہمارے ملک میں مہنگائی بہت زیادہ ہے، مہنگائی کی وجہ سے ہم یہ چیزیں افورڈ نہیں کر سکتے اور دوسری وجہ یہ ہے کہ ان غلط رسومات کا خاتمہ بھی ضروری ہے‘۔

نائلہ شمال کا مزید کہنا تھا کہ ‘میرے اس حق مہر مانگنے کی اصل وجہ یہ ہے کہ ہمیں خود کتابوں کی قدر کرنی چاہیے تاکہ ہم دوسروں کو بھی ہماری نصیحت پر عمل کرنے کا کہہ سکیں‘۔

Post Bottom Ad