پاکستان کی معروف گلوکار ہ آئمہ بیگ نے اپنے بوائے فرینڈ اور پاکستانی اداکار و ماڈل شہباز شگری سے منگنی کر لی۔
گزشتہ روز آئمہ بیگ نےسوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام کے اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر انگوٹھی پہنے ہاتھ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو شہباز شگری کے ساتھ منگنی کی اطلاع دی۔
اداکار شہباز شگری کی پہلی شادی اداکارہ عائشہ لینیا سے ہوئی تھی تاہم جون 2018 میں دونوں کے درمیان طلاق ہو گئی تھی۔
