پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ اور ماڈل سوہائے علی ابڑو کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں۔
میڈیا اور سوشل میڈیا پر زیر گردش خبروں کے مطابق سوہائے علی ابڑو نے قومی ٹیم کے سابق کرکٹر شعیب محمد کے بیٹے شہزار محمد سے شادی کر لی ہے۔
اداکارہ سوہائے علی اور شہزار محمد کی شادی کی تقاریب کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ سوہائے علی ابڑو اور شہزار محمد کی شادی کی تقریب میں فلمی ستاروں سمیت متعدد شخصیات نے شرکت کی۔