Post Top Ad




مارچ 28, 2021

نامور بھارتی اداکار پریش راول بھی کورونا میں مبتلا ہوگئے

 


معروف بھارتی اداکار پریش راول بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

65 سالہ پریش راول نے ٹوئٹر کے ذریعے اپنے مداحوں کو کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی اطلاع دی۔

مشہور فلم ہیرا پھیری اور دیگر کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے پریش راول نے اپنی ٹوئٹ میں کورونا مثبت آنے کو بدقسمتی قرار دیا۔

 اس سے قبل  رواں ماہ 9 مارچ کو پریش راول نے کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگوائی تھی۔

Post Bottom Ad