Post Top Ad




اپریل 19, 2021

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے کرکٹرز نے بھی روزہ رکھ لیا

 


نئی دہلی: آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے کرکٹرز نے بھی روزہ رکھ لیا جس کی ویڈیو کافی وائرل ہورہی ہے۔

آئی پی ایل میں شرکت کے لیے بھارت میں موجود نیوزی لینڈ کے کین ولیم سن اور آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر بھی افغان مسلمان کھلاڑیوں کے ہمراہ رمضان المبارک کے علامتی روزے رکھنے لگے۔

دونوں کھلاڑیوں کے افطار کے وقت بنائی گئی ویڈیو افغانستان کے کپتان راشد خان نے سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

راشد خان نے ڈیوڈ وارنر سے سوال کیا کہ روزہ رکھ کر کیسا محسوس ہورہا ہے؟ اس پر ڈیوڈ وارنر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’سخت پیاس اور بھوک لگ رہی ہے۔

دوسری جانب کیوی کپتان کین ولیم سن نے روزہ رکھنے پر خوشی کا اظہار کیا۔

Post Bottom Ad