Post Top Ad




اپریل 26, 2021

سندھ میں تمام تعلیمی ادارے، سرکاری دفاتر اور بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند کرنے کا فیصلہ

 

Sindh Shuts Down Schools, Offices & Inter City Transport amid Coronavirus Rise

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت صوبائی کورونا وائرس ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس میں سرکاری دفاتر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہےکہ سیکرٹریز اپناضروری اسٹاف دفاتر میں بلائیں گے اور باقی تمام اسٹاف گھروں سے کام کرے گا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہےکہ صوبے بھر میں ریسٹورینٹس میں اندر اور باہر ڈائننگ بند کی جائے گی تاہم ٹیک اوے اور ڈلیوری کھلی رہیں گی جب کہ شاپنگ مالز شام 6 بجے کے بعد بند کیے جائیں گے تاہم کورونا کیسز مزید بڑھے تو مارکیٹیں مکمل بند کی جائیں گی۔

اس کے علاوہ جیلوں میں ملاقاتیں بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ دفاتر میں پبلک ڈیلنگ پرپابندی عائد کردی گئی ہے اور دفاتر کے اوقات صبح 9 سے دوپہر 2 تک ہوں گے، اسپتال تمام پابندیوں سے مستثنیٰ ہوں گے۔

مرتضیٰ وہاب نےکہا کہ سندھ بھر میں 29 اپریل سے انٹرسٹی پبلک ٹرانسپورٹ کو بند    کردیا جائے گا۔

Post Bottom Ad