![]() |
CM Sindh, Syed Murad Ali Shah |
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہےکہ کورونا ایس اوپیزپر عملدرآمد نہ ہوا تو پابندیاں مزید سخت کرنا ہوں گی۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ میں چند روز کے دوران کورونا کے مریضوں کی تعداد میں تین گنا تک اضافہ ہوا ہے اور اموات بھی بڑھ رہی ہیں، وفاق نے تجویز نہیں مانی اس لیے خود اقدامات کا فیصلہ کیا، قومی رابطہ کمیٹی نے بھی اجازت دی ہے کہ صوبے اپنے اقدامات کرسکتے ہیں، اگر ہم ابھی ناکام ہوئے تو ایک قدم اور آگے جانا پڑےگا، ہم لوگوں کو کورونا میں مبتلا ہوتا ہوا نہیں دیکھ سکتے جب کہ کورونا کیخلاف اقدامات کی کامیابی کا انحصار لوگوں پر ہے۔
انہوں نے کہا کہ فوج بلانے کے حوالے سے بھی بات ہوئی تھی، آرٹیکل 245 کے تحت صوبائی حکومت فوج بلانے کی درخواست کرسکتی ہے، آج صوبائی کابینہ کے اجلاس میں فوج کو بلانے کا فیصلہ کیا ہے، کل اجلاس میں صوبائی کابینہ فوج بلانے کے فیصلے کی توثیق کرے گی۔