Post Top Ad




اپریل 21, 2021

کراچی میں اگلے ہفتے تک ہیٹ ویو کا خطرہ

 


محکمی موسمیات کی  کراچی شہر میں 23 سے 25 اپریل کے دوران شدید  گرمی کی پیش گوئی، پارہ 40 ڈگری کو چھونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے ہیٹ ویو سینٹر نے کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کی وارننگ جاری کردی۔

ہیٹ ویو سینٹر کے مطابق 23سے25اپریل کے دوران کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے، دن میں درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری کے درمیان رہ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ دن کے اوقات میں شمال مغرب سے گرم اور خشک ہوائیں چل سکتی ہیں، شام میں سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان رہے گا۔

Post Bottom Ad