Post Top Ad




اپریل 21, 2021

شیخ رشید کی برطانوی ہائی کمشنر سے ملاقات، نوازشریف کو ڈی پورٹ کرنے کا مطالبہ

 

Shaikh Rasheed's meeting with UK High Commissioner

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر کرچین ٹرنر سے ملاقات کی ہے اور ان سے سابق وزیراعظم نوازشریف کو ڈی پورٹ کرنے کی درخواست کی ہے۔

تاہم وزیرداخلہ نے بتایا ہے کہ برطانوی ہائی کمشنر کی جانب سے اس حوالے سے کوئی مثبت جواب نہیں آیا۔

اس حوالے سے وزارت داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ  وزیر داخلہ شیخ رشید سے پاکستان میں برطانوی سفیرکرسچن ٹرنر کی ملاقات میں پاک برطانیہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوئی۔

علامیے کے مطابق وزیر داخلہ نے ڈیوک آف ایڈنبرا پرنس فلپ کی وفات پراظہار افسوس کیا۔

اعلامیے کے مطابق ملاقات میں مجرمان کی حوالگی سے متعلق معاہدوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور  مجرمان کی حوالگی اور وطن واپسی کے معاہدوں کو جلد مکمل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق ملاقات میں نواز شریف کی پاکستان ممکنہ واپسی پر بھی بات چیت ہوئی۔

وزیر داخلہ اور برطانوی سفیر نے اس بات پر اتفاق کیا کہ مجرمان کی حوالگی کے معاہدے دونوں ملکوں کے باہمی مفاد میں ہیں، معاہدوں پر پیش رفت کو تیز کرنے کی ضرورت ہے۔

Post Bottom Ad