پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کا بقیہ ایڈیشن ابوظبی میں ہوگا یہ نہیں؟ کئی سوالات کھڑے ہوگئے۔
عرب امارات میں اب تک جنوبی افریقا اور بھارت کے براڈکاسٹرز کی چارٹرڈ فلائٹ کو لینڈنگ کی اجازت نہيں مل سکی ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ہر ممکن آپشن بروئے کار لانےکا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایسے ملک کے براڈکاسٹرز کو ابوظبی لایا جائےگا جو ریڈ لسٹ میں نہیں ہیں ، پی سی بی حکام اور فرنچائزز مالکان کا ایک اور ہنگامی اجلاس کچھ دیر بعد ہوگا۔
جبکہ کراچی اور لاہور سے کھلاڑیوں اور آفیشلز کی فلائٹ ابوظبی روانہ ہوگئی ہے، ذرائع کے مطابق ابوظبی جانے والے کھلاڑیوں اور آفیشلز کی تعداد 200سے زائد ہے۔
تاہم کراچی کے ہوٹلوں میں موجود کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد سمیت25 افراد کو اب تک ویزے جاری نہیں ہوئے، تمام افراد فی الحال بائیو سیکیور ببل میں ہی رہیں گے۔