سندھ کا آئندہ مالی سال کا بجٹ 15 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
سندھ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشنز میں 20 فیصد تک اضافے کی تجویز سامنے آئی ہے۔
اس کے علاوہ بجٹ میں ترقیاتی پروگرام کی مد میں 180 ارب روپے اور کراچی مین جاری اسکیموں اور دیگر منصوبوں کے لیے 23 ارب روپے سے زائد رقم مختص کرنے کی تجویز پیش کئے جانے کا امکان ہے۔
سندھ حکومت کی جانب سے بجٹ میں لیاری کے لیے خصوصی ترقیاتی پیکج کا اعلان متوقع ہے جب کہ مجموعی ترقیاتی بجٹ کا 57 فیصد صحت، تعلیم سوشل پروٹیکشن کے لیے مختص کرنے پرغور کیا جائے گا۔
بجٹ میں سندھ حکومت کی جانب سے کراچی کے لیے 10نئی میگا اسکیمیں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔