کراچی: سندھ حکومت نے کل سے چھٹی سے آٹھویں جماعت تک کی کلاسز کھولنے کا اعلان کردیا۔
وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا کہ کورونا ٹاسک فورس کے اجلاس میں منظوری کے بعد سندھ بھر میں چھٹی سے آٹھویں تک تدریسی عمل 15 جون سے شروع کردیا جائے گا جب کہ صورتحال کی بہتری پر پرائمری تا پانچویں تک تدریسی عمل 21 جون سے شروع کردیا جائے گا۔
وزیرِ تعلیم سعید غنی کا کہنا تھا کہ تمام کلاسز میں حاضری کا تناسب 50 فیصد ہوگا جب کہ اسکولز کے تمام عملے کی ویکسی نیشن ہونا لازمی ہوگا۔