Post Top Ad




جون 14, 2021

علیزے شاہ بال چھوٹے کرواکر پچھتانے لگیں

 


پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ بال چھوٹے کروانے کے بعد خود بھی پچھتانے لگیں۔

علیزے  کی جانب سے انسٹاگرام اسٹوری  شیئر کرتے ہوئے افسردگی کا اظہار کیا گیا۔

علیزے شاہ کی شیئر کی گئی میم پر کیپشن درج تھا کہ جب آپ اپنے بال کٹوادیں اور آپ کو احساس ہو کہ آپ کے لمبے بال زیادہ اچھے لگتے تھے۔

علیزے شاہ شارٹ ہیئر کٹ لینے کے بعد خود بھی پچھتارہی ہیں تاہم اس سے قبل چھوٹے بالوں کے باعث اداکارہ مداحوں کی تنقید کا بھی شکار ہوچکی ہیں۔

اداکارہ کے شارٹ ہیئر کٹ پر کچھ میمز بھی خاصی وائرل ہوچکی ہیں،علیزے شاہ نے ان وائرل میمز میں  سے ایک میم انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کرکے سوشل میڈیا صارف کو جواب بھی دیا تھا۔

علیزے کی شارٹ ہیئر کٹ کے ہمراہ تصویر پر بنائی گئی میم میں عبداللہ نامی صارف کا کہنا تھا کہ اگلی بار اس نے فوجی کٹنگ کروالینی ہے، انسٹاگرام اسٹوری پر میم شیئر کرتے ہوئے علیزے نے صارف کو جواب دیا ہاں تو کوئی مسئلہ ہے کیا۔

Post Bottom Ad