![]() |
Photo: Yami Gautam Instagram |
بھارت کی معروف ماڈل اور اداکارہ یمی گوتم نے شادی کرلی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یامی گوتم نے بھارتی مصنف، ہدایت کار اور نغمہ نگار ادتیہ دھر سے شادی کی ہے۔
یامی گوتم نے انسٹا گرام پوسٹ پر اپنی شادی کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ' آپ کی روشنی میں نے نے محبت کرنا سیکھی ہے، ہمارے گھر والوں کی دعاؤں کے ساتھ آج ہم دونوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے، اس موقع پر صرف قریبی عزیز اور گھروالے موجود تھے، محبت اور دوستی کے نئے سفر میں ہم دونوں آپ کی دعاؤں اور نیک تمناؤں کے متلاشی ہیں۔'
دونوں کی شادی پر بالی وڈ میں خوشگوار حیرت کا اظہار کیا گیا ہےکیونکہ دونوں کی جانب سے اپنے تعلقات اور شادی کے ارادے کو خفیہ رکھا گیا تھا۔