بھارتی اداکارہ سومیا ٹنڈون پر جعلی دستاویزات پر کورونا ویکسین لگانے کا الزام لگ گیا۔
انڈیا ٹو ڈے کی خبر کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے شہر تھانے کی میونسپل کارپوریشن کی جانب سے فرنٹ لائن ورکرز کے نام پر ویکسین لگوانے کی معاملے کی جانچ کے دوران کئی نامور شخصیات کے نام کے سامنے آئے ہیں۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اداکارہ میرا چوپڑا کے بعد اب بھارتی اداکارہ سومیا ٹنڈون کا نام بھی سامنے آیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق اداکارہ پر جعلی دستاویزات پر خود کو فرنٹ لائن ورکرز ظاہر کرکے ویکسین لگوانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
تاہم اداکارہ سومیا ٹنڈون کا کہنا ہے کہ ان پر الزام بے بنیاد ہے۔