Post Top Ad




جولائی 12, 2021

کراچی میں مون سون کا پہلا اسپیل 16 جولائی تک جاری رہ سکتا ہے، محکمہ موسمیات

 

Rain in Karachi

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں مون سون بارشوں کے پہلے اسپیل کا آغاز ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج ہلکی اور  معتدل بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہ سکتا ہے،  شہر میں وقفے وقفے سے ہلکی اور معتدل بارش کا یہ سلسلہ 16 جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بھارتی گجرات کے راستے مون سون ہوائیں داخل ہوئیں، معتدل درجے کی مون سون ہوائیں بحیرہ عرب سے زیریں سندھ میں داخل ہورہی ہیں، بحیرہ عرب سے ملنے والی نمی کے باعث کراچی کے اطراف تھنڈر سیلز بنے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صبح 9 بجے تک شہر میں سب سے زیادہ بارش گلشن حدید میں 17 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جب کہ نوری آباد میں 8 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔

اس کے علاوہ  پی اے ایف فیصل بیس پر 5، یونیورسٹی روڈپر 4.3،  لانڈھی 4،سعدی ٹاون 3.6، جناح ٹرمینل 3.2 اور سرجانی ٹاؤن میں 2.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

Post Bottom Ad