Post Top Ad




جولائی 11, 2021

یورو کپ کا فائنل آج انگلینڈ اور اٹلی کے درمیان کھیلا جائے گا

 


ومبلے: یورو کپ 2021 کا فائنل آج انگلینڈ اور اٹلی کے درمیان کھیلا جائیگا، انگلش شائقین اپنی ٹیم کے پچپن سال بعد کوئی فٹبال ٹائٹل جیتنے کے لئے پرامید ہیں۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ نے پچپن سال کے طویل وقفے کے بعد فٹبال کے کسی بڑے بین الاقوامی ٹورنامنٹ کے فائنل میں رسائی حاصل کی ہے، انیس سو چھیاسٹھ کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب انگلش ٹیم کسی بڑے فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچی، یورو کپ میں اس سے قبل انگلینڈ دو مرتبہ تیسری پوزیشن تک پہنچ پایا تھا۔

تاریخی میچ پینسٹھ ہزار تماشائیوں کی موجودگی میں آج شب کھیلا جائے گا، دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ یورو کپ کے فائنل تک پہنچنے کے لئے انگلینڈ نے سات میچز کھیلے، جن میں سے چھ ہوم گراؤنڈ میں تھے۔

فٹ بال کی تاریخ پر نظر ڈورائے تو انگلینڈ نے بڑے ٹورنامنٹ میں آج تک اٹلی کو شکست نہیں دی ہے، یاد رہے کہ انگلینڈ نے یورو کپ کے سیمی فائنل میں ڈنمارک کو اعصاب شکن مقابلے کے بعد شکست دیکر تاریخ رقم کی تھی۔

خیال رہے کہ پاکستانی وقت کے مطابق میچ آج رات ساڑھے گیارہ بجے شروع ہوگا۔


Post Bottom Ad