Post Top Ad




جولائی 25, 2021

آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے

 


آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کی 45 نشستوں کے لیے پولنگ کا آغاز ہو گیا۔

آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے لیے ہونے والی پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو شام 5 تک کسی وقفے کے بغیر جاری رہے گی۔

پولنگ میں 32 لاکھ سے زائد ووٹر حق رائے دہی استعمال کریں گے، پاکستان میں بسنے والے ساڑھے 4 لاکھ سے زائد کشمیری بھی ووٹ ڈالیں گے۔

آزاد کشمیر میں 33 انتخابی حلقوں میں 587 اور مہاجرین کے 12 انتخابی حلقوں میں 121 امیدوار مدمقابل ہیں۔

پاکستان میں بھی کشمیری ووٹ کا حق استعمال کریں گے

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے لیے کراچی، لاہور، گوجرانوالا، گجرات، سیالکوٹ، حافظ آباد اور نارووال میں بھی پولنگ ہو رہی ہے۔

سکیورٹی کے سخت انتظامات

پولنگ کے موقع پر آزاد کشمیر میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں، 40 ہزار پولیس اہلکار الیکشن ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں جبکہ حساس پولنگ اسٹیشنز پر فوج تعینات کی گئی ہے۔

بڑے مقابلے متوقع

آزاد کشمیر کے 33 حلقوں میں 12 بڑے مقابلے متوقع ہیں، حلقہ ایل اے 29 مظفر آباد سے مسلسل دو بار منتخب ہونے والے ن لیگی امیدوار بیرسٹر افتخار علی گیلانی کا مقابلہ سینئر ترین پارلیمنٹیرین خواجہ فاروق سے ہو گا جو تحریک انصاف کے امیدوار ہیں۔

حلقہ ایل اے 32 میں وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر اور پیپلز پارٹی کے صاحبزادہ اشفاق ظفر مدمقابل ہیں جبکہ ایل اے 3 میں پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے صدر اور سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور ن لیگی امیدوار چوہدری سعید آمنے سامنے ہیں۔

ایل اے 15 باغ ٹو سے پی ٹی آئی کے سردار تنویر الیاس خان اور مسلم لیگ ن کے مشتاق منہاس میدان میں ہیں۔

Post Bottom Ad