Post Top Ad




جولائی 28, 2021

مریم نواز کورونا وائرس میں مبتلاء ہوگئیں

 

Muslim League N vice president Maryam Nawaz Sharif tested positive for Covid 19

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنی ٹوئٹ میں تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مریم نواز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ مریم نواز سمیت تمام مریضوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی اپیل ہے۔

خدشہ ظاہر کیا جارہا کہ انہوں نے گزشتہ دنوں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی  کی انتخابی مہم چلائی تھی جس میں کئی مرکزی رہنما بھی شریک تھے، اس دوران وہ کورونا وائرس میں مبتلاء ہوئیں۔

Post Bottom Ad