دنیا بھر میں کوکا کولا ایک مشہور مشروب ہے، جسے دنیا بھر کے لوگ پیتے ہیں، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ کوکا کولا کو پینے کے علاوہ آپ کن دوسرے کاموں میں بھی استعمال کرسکتے ہیں؟ آج ہم آپ کو بتائیں گے۔
پہلےآپ کو بتاتے ہیں کہ کوکاکولا ایجاد کیسے ہوئی اور اسے بنانے والا کون تھا، کوکا کولا کو ایک امریکی دوا ساز جوین پمبرٹن نے 1886 ء میں بنایا۔ کوکاکولا کا نسخہ اس نے اپنے الکحل والے مشروب سے لیا جس کا نام اس سے "Pemberton French Wine Coca" رکھا تھا۔ جب امریکی ریاست اٹلانٹا میں الکحل والے مشروبات پر پابندی لگی تو اس نے اپنے مشروب سے الکحل نکال کر اس میں چینی ملا پانی استعمال کیا جسے اس نے کوکا کولا کا نام دیا۔
پہلے کوکا کولا کا مشروب بڑے گلاسوں میں پیا جاتا تھا لیکن بعد میں اس میں کاربونیٹڈ پانی کا استعمال کیا گیا جو آج سوڈا کے نام سے جانا جاتا ہے۔ سوڈا کا استعمال نہ صرف پینے کے لئے بلکہ مختلف کاموں میں بھی کیا جاسکتا ہے۔
کوکا کولا کے استعمالات
کوکا کولا سے آپ کسی بھی چیز پر لگا زنگ اتار سکتے ہیں۔
اگر آپ کے بالوں میں چیونگ گم چپک جائے تو کوکا کولا کی مدد سے اسے اتارا جاسکتا ہے۔
اگر آپ کو جیلی فش کاٹ لے تو اس جگہ پر کوکا کولا لگانے سے فائدہ ہوسکتا ہے۔
اس کے علاوہ آپ کوکا کولا سے ٹوائلٹ بھی صاف کرسکتے ہیں۔