Post Top Ad




اگست 14, 2021

ترکی میں آگ بجھانے والا طیارہ گرکر تباہ، 8 افراد ہلاک

 


روس کا فائر فائٹر (آگ بجھانے والا) طیارہ لینڈنگ سے پہلے ترکی میں گر کر تباہ ہوگیا جس میں سوار 8 افراد ہلاک بھی ہوگئے۔

روسی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیا ن میں تصدیق کی گئی ہےکہ بی- 200 فائر فائٹر طیارہ ترکی میں گر کر تباہ ہوا ہے جس میں 5 روسی فائر فائٹر اور 3 ترک شہری بھی سوار تھے۔

زرائع  کے مطابق روسی حکام کا کہنا ہےکہ طیارہ ترکی کے جنوبی خطے میں لینڈنگ سے قبل گِر کر تباہ ہوا ہے۔

ترک میڈیا کے مطابق روسی فائر فائٹر جہاز ترکی کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانےکی کوششوں میں مصروف تھا۔

خیال رہے کہ چند روز قبل ترکی کے جنوبی حصے میں واقع جنگلات میں آگ لگنے کے متعدد واقعات پیش آئے تھے اور آگ بڑے رقبے پر پھیل گئی، اس آگ کو ترک حکام نے ملک کی بدترین آتشزدگی قرار دیا ہے۔

Post Bottom Ad