کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں آج بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آج کراچی، ٹھٹہ، بدین اور تھر پارکر میں بوندا باندی یا ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد، بالائی اور وسطی پنجاب، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان سمیت کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔