طالبان کی جانب سے نئی عبوری حکومت کے ابتدائی اراکین کے ناموں کا اعلان کردیا گیا ہے۔
طالبان کے ترجمان کے ذبیح اللہ مجاہد کی جانب سے نئی حکومت کا اعلان کیا گیا ہے۔
اعلان کے مطابق، ملا محمد حسن اخوند افغانستان کے عبوری وزیراعظم ہونگے، ملا عبدالغنی برادر نائب وزیرِاعظم ہونگے۔ اس کے علاوہ ذبیح اللہ مجاہد نائب وزیرِ اطلاعات، ملا یعقوب وزیرِ دفاع، سراج الدین حقانی وزیرِ داخلہ اور ملا امیر خان تقی وزیرِ خارجہ ہونگے۔
اس کے علاوہ نور محمد ثاقب وزیر حج اور اوقاف، عبدالحکیم وزیر برائے انصاف اور نور اللہ نوری وزیر برائے امور سرحد اور قبائل ہوں گے۔
وزیر معدنیات اور پیٹرولیم ملا محمد عیسیٰ اخوند، وزیر برائے پانی و توانائی ملا عبدالطیف منصور اور وزیر برائے سول ایوی ایشن اور ٹرانسپورٹ ملا حمید اللہ اخوندزادہ ہوں گے۔
افغانستان کی عبوری کابینہ میں وزیر برائے اعلیٰ تعلیم عبدالباقی حقانی اور وزیر مواصلات نجیب اللہ حقانی کو مقرر کیا ہے۔ ان تقرریوں کے علاوہ عبدالحق واثق کو انٹیلی جنس کا ڈائریکٹر اور مرکزی بینک کا ڈائریکٹر حاجی محمد ادریس کو مقرر کیا گیا ہے۔
طالبان ترجمان کے مطابق نئے تعینات عہدیدار کل سے اپنا کام شروع کر دیں گے۔
