آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اعصاب شکن مقابلے کے بعد پاکستان نے کیویز کو دبوچ ہی لیا۔
شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا جبکہ قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ۔
CONGRATULATIONS!
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 26, 2021
Pakistan make it two out of two 🇵🇰🙌👏#WeHaveWeWill #T20WorldCup pic.twitter.com/WkMfL5QCTY
نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بنائے ، ڈیرل مچل اور ڈیون کونوے 27،27 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 22 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں۔
اس کے علاوہ محمد حفیظ ،عماد وسیم اور شاہین شاہ نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی۔
نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ 37 رنز پر گری جب حارث رؤف کی گیند پر مارٹن گپٹل 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے ۔
54رنز پر نیوزی لینڈ کے بیٹسمین ڈیرل مچل بھی عماد وسیم کی گیند پر 27 رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوگئے۔
نیوزی لینڈ کی تیسری وکٹ 56 رنز پر گری ،جیمز نیشم محمد حفیظ کی گیند پر صرف 1 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ نیوزی لینڈ کی چوتھی وکٹ 90 رنز پر گری ، کپتان ولیم سن حسن علی کی ڈائریکٹ تھرو کا شکار ہوئے،وہ 25 رنز بنا سکے۔
نیوزی لینڈ کے ڈیون کونوے اورگلین فلپس17ویں اوور میں حارث رؤف کا شکار بنے۔
اس کے علاوہ ٹم سائفرٹ 8 رنز بنا کر شاہین شاہ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔
پاکستان نے آخری اوورز میں شعیب ملک اور محمد آصف کی ذمہ درانہ بیٹنگ کی بدولت 135 رنز کا ہدف 19 ویں اوورز میں مکمل کرلیا۔
پاکستان کی جانب سے شعیب ملک اور محمد آصف نے ناقابل شکست 27،27 رنز بنائے۔